اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ،حلف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیا حلف لینے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق،محمود خان اچکزئی ،مولانا عبدالغفور حیدری ،سید یوسف رضا گیلانی ،بیرسٹر علی گوہر ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،عمر ایوب خان ،عامر ڈوگر ،ریاض فتیانہ زرتاج گل اور دیگر نو منتخب اراکین شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گیلریوں سے اپنی اپنی جماعتوں کے قائدین کے حق میں نعرے لگائے گئے تو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر کسی نے گیلری سے نعرے لگائے تو اس کو نکال دیا جائے گا جس پر گیلری سے نعرے لگانے والے ایک شخص کو قومی اسمبلی کی گیلری سے نکال دیا گیا ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے قومی اسمبلی کا اجلاس سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا، استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخظ کرنے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔ تقریب حلف برداری کے بعد اراکین نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے تاخیر سے آنے والے ممبران سے سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف نے بعد میں حلف لیا، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی۔افتتاحی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند رہے، ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا، ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی گئی۔قومی اسمبلی احاطے کے دروازے پر سارجنٹ، ایف سی، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکارتعینات کیے گئے، اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی، اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپروزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کردیئے گئے، انتظامیہ نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے کارڈ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے، نومنتخب ارکان کو ایوان میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی کارڈ لازمی قرار دیا گیا، قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سفارتکاروں کو بھی مدعوں کیا گیا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ