اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب ) نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نوٹس لے لیا،ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے جس میں 2018 سے مارچ 2024 تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں،خط میں سابق سپیکر اسد قیصراور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ 2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب بھی طلب کیا گیا ہے ،خط میں کہاگیا ہے کہ بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں؟ٹیسٹ، انٹرویؤ کئے گئے یا نہیں؟ اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں ،تمام طریقہ کار کی تفصیلات فراہم کی جائیں،خط میں ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد بارے الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،دوسری جانب سپیکر آفس زرائع نے نیب خط موصول ہونے کی تصدیق کر دیاور کہا کہ دونوں سابق سپیکرز کے دور میں بھرتیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی منظوری سے تمام ڈیٹا نیب کو بھجوایا جائیگا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ