واشک اور کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی 2 مختلف کاروائیاں ،فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ حملہ آور ہلاک،اغوا ہونے والا شخص بازیاب کرا لیا گیا

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے ضلع واشک اور کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی دو مختلف کار ر وائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے حملہ آوروں کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے 2 کا میا ب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 مبینہ حملہ ور وں کو ہلاک کر دیا واشک کے علاقے بسیمہ میں شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کالعدم تنظیم کے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ3 حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال گھر سے خود کش جیکٹ دھماکہ خیز مواد، دستی بم، پرائما کارڈ، اسلحہ و دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کر لیں جبکہ کوئٹہ میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں بھی شدید فائر نگ کے بعد کالعدم تنظیم کے 3 اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان ٹھکانے سے ایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا شخص ابو بکرکو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیاہلاک ہوئے والے ملزمان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں