وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات ایک گھنٹہ 25منٹ سے زائدوقت تک جاری رہی اس دوران سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے جبکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کے ساتھ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اس ملاقات میں موجودتھے۔حکومت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کویقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگااور اس حوالے سے عدالت کوہر طرح کی یقین دہانی کرانے کوتیارہیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیی نے ٹیکس کی وصولی کے مقدمات کوجلدنمٹانے بارے حکومت استدعاکومنظور کرتے ہوئے کہاہے کہ ان مقدمات کوجلدازجلدنمٹانے کے لیے بنچوں کی تشکیل کے لیے ججزکی کمیٹی کے روبرورکھاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں