پشاور:چیف سیکرٹری تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر وفاق کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، مرضی کی ٹیم ساتھ رکھناوزیر اعلیٰ کا حق ہوتاہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو مرضی کے چیف سیکرٹریز دئیے گئے تو خیبرپختونخوا کو کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں،ہمیں ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت سے افسران بھی اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت ہم نے ان افسران کے ذریعے چلانی ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی لیکن وفاق معاملے کو متنازعہ بناکر سیاسی طور اچھال رہا ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا کیساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہم ان سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ