اسلام آباد:پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگائے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سی پی پی اے یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی،نیٹ میٹرنگ کا نظام شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا،صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں رجحان بھی بڑھ رہا ہے،نتیجتاً گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی دینی پڑ رہی،سبسڈی کی مد میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے،تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں،2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا،اب ایک ایسا مر حلہ آیا ہے کہ اس سولرایزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا،سوولرائزیشن کے موجودہ رحجان کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے،ذرائع کے مطابق پہلی پالیسی میں نرخ اور قواعد و ضوابط میں ترامیم اور اضافے کی ضرورت تھی،سولرائزیشین کے موجودہ نرخوں کو اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے،پاور ڈویژن پورے نظام کو سٹڈی اور باریک بینی سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ