اسلام آباد: وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر پٹرولیم مصدق ،وزیر تجارت جام کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو۔ہمارا اصل مقصد ہے کہ پاکستان کے سرمایہ کار نہ صرف ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں بلکہ سعودی عرب میں بھی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم حکومت کے معاملات حکومت ساتھ طے کر کے سرمایہ کاری کروائیں گے لیکن ہمارا اصل مقصد ہے کہ پاکستان کے سرمایہ کار نا صرف پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں بلکہ سعودی عرب میں بھی کام کریں، اس طرح دو راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا راستہ ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک سرکار کا دوسری سرکار سے کیا نا طہ ہونا چاہیے، ہمارا سعودی عرب سے قومی سطح پر 70 سالہ پرانا رشتہ ہے مگر تاریخی طور پر 1400 سال پرانا ہے، ہمارے کاروبار کو ا گے بڑھانے کے لیے سعودی کمپنیوں کا پاکستانی کمپنیوں سے میل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ سب کرنے کا مقصد نیا خاکہ تشکیل دینا ہے، ایک مایوسی جو ہے کہ ملک میں کچھ نہیں ہوسکتا تو ایسا نہیں ہے، ہمیں یہ نا امیدی ختم کرنی ہے، ہمیں ایک نئی منزل کی طرف دیکھنا ہے، ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہمارے بچے بچیوں کے آنکھوں میں ترقی کی امید ہوگی، اس حوالے سے ہم مدد نہیں بھائی چارہ چاہتے ہیں، ترقی ، کاروباز، روزگار سب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری لوگ پاکستانی سرمایہ کاروں سے بات کر رہے ہیں، پاکستانی سرکار نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، ہمارے پاس ایلیٹ کلچر ہے، جب لیول پلئینگ فیلڈ ہوگا تو سب ہنر مند بھی اسی رفتار سے چلیں گے جس رفتار سے سیٹھ چلتا ہے، ہم انہی کے لیے ریگولیشن کم کرنا چاہتے ہیں، اجارہ داری اب نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک ہے، یہاں گالی گلوچ کا کلچر نہیں چل سکتا، ہمیں رواداری سے کام کرنا ہے، ایک معتدل معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، پاکستان کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 سے 35 کے قریب سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان آئے ہوئے ہیں، پاکستانی اور سعودی کمپنیاں آپس میں مل بیٹھ کر عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو بڑھانے پر بات چیت کر رہی ہیں، ہم ملک سے مایوسی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی، اب کاروبار کرنے کی بات کی جاتی ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب کے کاروباری افراد پاکستان میں موجود ہیں اور پاکستانی کمپنیوں سے بات کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پہلے حکومت سے حکومت کے معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، مختلف مرحلوں میں سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ معیشت سب سے اہم چیز ہے آج کے دور میں معیشت سے ہی خارجہ پالیسی بنتی ہے۔ جبکہ معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ سعودی تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ مختلف مرحلوں میں سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بزنس سیکٹر کو فروغ دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم