واشنگٹن :وزیر خزنہ اورنگزیب سے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے نائب صدر اور ایشیاء انفراسٹرکچر انویسمنٹ بینک کے صدر نے الگ الگ ملاقات کی ہے ،ذرائع کے مطابق و زیر خزانہ محمد اورنگزیب اورورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر خزانہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی ی ایف ) کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے توانائی، ٹیکس اصلاحات اور SOEs کے شعبوں میں حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ان شعبوں میں مختصر اور طویل مدتی اہداف حاصل کر رہی ہے۔ عالمی بینک کی سینئر قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی پر عالمی بینک کی توجہ حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔وفاقی وزیر نے اقتصادی ترقی کے حوالے سے ملک کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کے وژن کو اجاگر کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مطلوبہ اثرات/نتائج کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔ سرمایہ کاری اور سہولت کے لیے ون ونڈو سہولت کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ زرعی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت، پانی کے انتظام اور گندے پانی کی صفائی پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کے صدر جین لیکون سے واشنگٹن میں ملاقات،وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال اور اشاریوں میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا،ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کیئے جائیں گے وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد فنانسنگ کی فراہمی پر بھی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیا انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کیلئے 25 کروڈ ڈالر دیئے پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے ذرمبادلہ زخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ٹیکس، توانائی شعبے اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ترجیح ہے۔ دریں اثناء وزیر خزانہ کی امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین سے ملاقات،پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں میں جاری اصلاحات سے آگاہ کیا،بعد ازاں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ایم ڈی مختار ڈیوپ سے ملاقات،پاکستان کی معاشی صورت حال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خزانہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی بھی آوٹ سورسنگ کی جائے گی وزیر خزانہ نے پی ایس ڈی پی کو پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ میں تبدیل کرنے کیلئے مدد کی درخواست کر دی ایم ڈی آئی ایف سی نے تعاون کی یقین دیہانی کرا دی
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ