اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتا، طاقت آخری چارہ کار ہے، ہم افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری بند کر سکتا ہے، افغانستان اپنی سر زمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو راہداری بند کر سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں؟ پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے کہ سرحد پارد ہشت گردی بہت بڑھ چکی، پاکستان کابل میں ڈی فیکٹوحکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم اسے اس طرح جاری نہیں رکھ سکتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ فروری 2023 میں کابل کے دورے میں طالبان وزراء سے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی کے ماضی کے احسانات کی وجہ سے کابل کے ہاتھ نہ باندھیں، اگر ٹی ٹی پی نے آپ پر احسان کیا ہے اور آپ ان کے شکر گزار ہیں تو ان پر قابو رکھیں، ٹی ٹی پی کو ہمارے ساتھ جنگ شروع نہ کرنے دیں، آپ ان کے اتحادی نہ بن جائیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ امید ہے افغانستان ٹی ٹی پی کو قابو میں رکھنے کا “واحد مطالبہ” پورا کرے گا، امید ہے افغانستان مستقبل میں پاکستان سے فوجی کارروائی کی ضرورت کو روکے گا، اگر وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں، تو ہم جوابی کارروائی پر مجبور ہوجائیں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف اس لیے کام کرنے دے رہا ہے تاکہ ٹی ٹی پی ارکان کو داعش میں شامل ہونے سے روکا جائے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ دنیا ہماری تعریف کرے، جو ہمارے مفاد میں ہے وہی ہمارے لیے کافی ہے، ہم اپنے مفاد کا تحفظ کر رہے ہیں، قطع نظر اس کے کہ کوئی اسے سراہتا ہے یا نہیں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم