اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، سماجی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے،اپنے ایک بیان میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جنگوں کے باعث غذائی عدم تحفظ، عالمی حدت میں اضافہ، عالمی وبائیں اور کساد بازاری جیسے چیلنجز ہیں، تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم بہترین حل پیش کر سکتا ہے، سماجی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کی عالمی رہنماؤں اور مختلف سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کا اجلاس اہم کردار ادا کر سکتا ہے،منیر اکرم کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں موجود علاقائی امن خراب کرنے والے دہشت گرد عناصر کا قلع قمع ہونا چاہیے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ