اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط شراکت داری قائم کرنے ، اقتصادی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔منگل کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،فریقین نے علاقائی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک کا فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زوردیا،فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا،صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،ملاقات میں سعودی وزراء برائے پانی و زراعت، صنعت و معدنی وسائل، سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزارئے خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈعبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل مصدق مسعود ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعلقات کو طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے،پاکستانی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین کیلئے انتہائی احترام کے جذبات رکھتے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے،صدر مملکت نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت اور ویڑن 2030 کے تحت ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا۔اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے مضبوط تعلقات ہیں ، کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں ،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ