کوئٹہ:نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے دوران 7لاکھ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپس بھیجا گیا پاکستان میں پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے بغیر کوئی شخص داخل نہیں ہوسکتا یہ اٹل پالیسی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو سول سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ جان اچکزئی نے انتخابات میں کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 6 ماہ کے دوران بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی6 ماہ کے دوران صوبے میںرہائش پذیر 7 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن افغانیوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئے کوئی ملک بغیر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے نہیں چل سکتا امید ہے نئی آنیوالی حکومت اس پالیسی کو جاری رکھے گی معیشت کی بہتری کیلئے بے پناہ اقدامات کئے اور ڈالر کی قیمت کو نیچے لانا ہے نگران حکومت آنے والی حکومت کے لیے 50 کروڑ روپے چھوڑ کرجارہی ہے اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کرکے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قابو پالیا گیا حکومت نے چھ ماہ کے دوران دہشتگری کا خاتمہ کیا ہے جس کی بدولت صوبے میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح 65 ہزار انڈیکس تک پہنچایا جس سے معیشت میں استحکام آیا اور مہنگائی میں کمی رونما ہوئی۔ایرانی پیٹرول پورے ملک میں پھیل گیا تھا اس کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کئی احسن اقدامات اٹھائے گئے۔ ان کامیابیوں میں تمام قانونِ نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔ نگران حکومت نے بہت ہی قلیل مدت میں اس پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جو کہ ماضی کی حکومتیں نہیں کر سکیں تھیں۔ اس میں آرمی چیف کی اسٹریٹیجک کمٹمنٹ اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں جس میں پاک فوج، پولیس لیویز کا احسن کردار شامل ہے۔ نگران حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کیں۔ بلوچستان اور فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا اور الیکشن کرانا اہم ترین سنگ میل ہے عام تصور یا خیال یہ تھا کہ یہ سیٹ اپ دو سال تک رہے گا الیکشن نہیں ہوں گے۔ ان تمام شکوک و شبہات کے باوجود الیکشن وقت پر ہو گئے اور جو سپریم کورٹ کے احکاماتِ تھے اورڈیڈ لائن تھی اسی کے مطابق ہو گئے۔ نگران حکومت کا ویژن اور لیڈرشپ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں پورا کیا نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں اقدامات اٹھائے گئے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ