اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے،پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے اور عوام کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ ہم قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کے علاو ہ اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں۔مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر بھی توقع نہیں ہے۔ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں اور پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے۔ شیرافضل مروت کا مزیدکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقتدار میں شمولیت کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی مسترد کیا تھا۔ ان کے اور بیرسٹرگوہر کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں تھی۔ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کو متحرک کرنا ہے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اس بار انتخابات میں حصہ لیں گے۔الیکشن کمیشن میں ہمارے مقدمات آئے روز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے۔ موجودہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا دھاندلی زدہ الیکشن ہے۔8 فروری کو ہونے والے الیکشن پر تمام جماعتوں کو تشویش ہے۔ فارم 45 کے مطابق ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جا رہیں، ہم اپنے حق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا توہماری بات بھی نہیں سنی جارہی ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم