پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد، ہینان:”بڑا مشن، بڑی کامیابی” پاکستان چاند تک رسائی حاصل کرنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی نے سپارکو اور چین کے تعاون سے پہلا ڈیپ اسپیس مشن خلا میں بھیج دیا، آئی کیوب قمر پانچ دن بعد چاند کے مدار میں گھومنے لگے گا۔ تفصیلات کے مطابق شن 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر’چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہواجو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا،سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی ۔ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔2022ئ میں چینی نیشنل سپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک سپیس کارپوریشن آرگنائزیشن کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا، ایپسکو کی پیشکش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکیہ شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ‘آئی کیوب قمر’ کو مکمل کیا جا سکا۔اس بڑی کامیابی پر نوجوان پھولے نہیں سما رہے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں