جنیوا: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر تماچہ ہے،ماہ رمضان میں بے بس فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور نہتے افراد پر اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، طاقت کا بے دریغ استعمال غزہ سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک عالمی اداروں کی ناک کے نیچے جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، بھلے یہ دہشتگردی انفرادی ہو یا ریاستی۔ 148ویں بین الپارلیمانی یونین سے اپنے تاریخی خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اور بھارت دہشتگرد ریاستیں ہیں جو فلسطینیوں اور کشمیر کے مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیںغزا کے حالیہ واقعات کلی طور پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے ضمرے میں آتے ہیںکشمیر میں شہریت کے حقوق سے محروم کیے جانے سے لے کر، خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے تک دہلی سرکار کی فسطائیت دنیا کے سامنے ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر تماچہ ہے ماہ رمضان میں بے بس فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور نہتے افراد پر اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے طاقت کا بے دریغ استعمال غزہ سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک عالمی اداروں کی ناک کے نیچے جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، بھلے یہ دہشتگردی انفرادی ہو یا ریاستی کشمیر میں شہریت کے حقوق سے محروم کیے جانے سے لے کر، خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے تک دہلی سرکار کی فسطائیت دنیا کے سامنے ہے مسلم دنیا کو ادراک کرنا ہو گا کہ مسلمانوں کی نسل کشی میں نیتن یاھو اور مودی سرکار کا باقائدہ گٹھ جوڑ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان عوام کی حقیقی آواز ہیں۔ مغربی حکومتیں اگرچہ اپنے عوام کے جذبات کے بر خلاف اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں لیکن پارلیمان کو اپنے عوام کی آواز بننا چاہئیپارلیمانی سفارتکاری سے دنیا میں امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم