راولپنڈی: پاکستان اور برطانیہ کی مشترکہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر ہونے والی کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے، نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی جب کہ پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد29اپریل سے3مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہوگی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ