لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویزالہی کے وکیل پولیس افسران کو اپنے ہاتھوں سے سزا دے دیں، سابق وزیراعلی کا اتنا درد ہے کہ ڈی آئی جی کو کہا گیا انہیں گھر چھوڑ کر آئیں، یہ سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ن لیگ کے رہنما عطا تا رڑ کا کہنا تھا کہ پرویزالہی کے وکلا کا دعوی ہے کہ وہ پولیس افسران کو سزائیں دلوا کر رہیں گے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے اور عدالت کل ہی نوٹس کرے گی، اور کل ہی پولیس افسران کو سزائیں سنا دے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اس شخص نے ہمیشہ یہ بھڑکیں ماری ہیں کہ ہم نے کورٹ کو مینج کرلیا ہے، اور اگر پرویزالہی کے وکیل بھی پہلے سے ہی دعوی کررہے ہیں کہ وہ افسران کو سزائیں دلوا دیں گے، تو سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کا 2300 ارب روپے کہاں جاتا ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ وکلا کے قبل از وقت دعوے عدلیہ پر بھی سوالیہ نشان اور افسوسناک ہیں، اور پھر پولیس افسران کو کیا قصور ہے جن کے پاس اسلام آباد پولیس کا واضح حکمنامہ موجود تھا، اور پھر بھی ڈی آئی جی آپریشنز سوال کررہے تھے کہ آرڈر کہا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر پرویزالہی کے وکلا کا مقصود پولیس افسران کو سزائیں دلوانا ہی ہے تو آپ اپنے ہاتھ سے سزا دے دیتے، اس ملک میں احد چیمہ کی 3 سال تک کسی نے ضمانت کی درخواست نہیں سنی اور پرویزالہی کا اتنا درد ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کے لئے حکم آتا ہے کہ ڈی آئی جی انہیں گھر تک چھوڑ کرآئے۔عطاتارڑ نے کہا کہ کل سے ہم خبریں سن رہے ہیں، اگر آپ میٹنگز میں وکلا کو بٹھا کر یہ بتاتے ہیں کہ کل میں پولیس افسران کو سزا دینے والا ہوں تو یہ آپ پر اور سسٹم پر سوالیہ نشان ہے، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ پہلے سے ہی طے کرلیں کہ کس کو سزا دینی ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم