پشین(ڈسٹرکٹ بیوروچیف /لعل جان اچکزئی)ؒ ڈپٹی کمشنر زاہدخان نے کہاں ہے کہ امن وامان، تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے ضمن میں نئے اساتذہ کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے،جس میں کسی قسم کی سفارش اور بے ضابطگی قابل قبول نہیں ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے خصوصی ہدایات پر ضلع میں اب تک90 سے زائدبند سکول کھول دئیے گئے ہے، عوام کے تعاون سے ہی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ ممکن ہے، ضلع میں موجود محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کو فعال بنایا گیا ہے،اور اس ضمن میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاں کہ محکمہ تعلیم اور انتظامیہ ضلع میں درس و تدریس کا نظام بہتر بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،جبکہ عرصہ دراز سے بند اسکولوں کو فعال بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے عین مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں، اور بہت جلد عوامی تعاون سے تمام اسکولوں کو فعال بنائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں ہی لیویز فورس کے خالی پوسٹوں کو اہلیت کی بنیاد پر جوانوں کی تعیناتی کی جائے گی،تاکہ ضلع کے باسیوں کو ایک پرامن فضاء مہیا کیا جا سکے،قبائلی اور سیاسی اکابرین سمیت عوامی مسائل کے مستقل اور پائیدارحل کےلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر مثبت اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور قیام امن سمیت سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اور عوامی حفاظت و فلاح و بہبود کے ضمن میں جاری اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تاہم ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے قبائل اور عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے کامیاب کھلی کچہری کے انعقاد اور انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عوام اور قبائل کے ساتھ براہ راست روابط کی یہ روایت برقراررکھی جائے گی تاکہ مسائل و مشکلات کا بروقت آزالہ کیا جاسکے۔ کھلی کچہری میں لائن ڈپارٹمنٹ کےتمام آفسران نے بھرپور شرکت کی،منعقدہ کھلی کچہری میں ضلع سے تعلق رکھنے والے عوام و قبائل نے مختلف نوعیت کے درپیش مسائل و مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ مسائل کا فوری طور پرحل نکالاجائے اور اگراس بابت کوئی مشکل پیش آئے تو حکام بالاکے علم میں لائیں،تاکہ بالائی سطح پربھی عوام کی مدد کی جاسکے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کھلی کچہری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کو فوری حل کرنے کا موثر ذریعہ ہے،انہوں نے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کوصحیح طور پر سمجھنے اور انکے مناسب اور بروقت حل میں کھلی کچہری کو ایک موثر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوڈ گورننس کےلئے عوام کا انتظامیہ پر اطمنان بہت ضروری ہے،جبکہ اس طرح کے بروقت اقدامات،شفافیت،احتساب اور جوابدہی کو یقینی بنانے کےلئے بھی اہمیت کا حامل ہے، تدریس کا نظام بہتر بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،،تاکہ ضلع کے باسیوں کو ایک پرامن فضاء مہیا کیا جا سکے،قبائلی اور سیاسی اکابرین سمیت عوامی مسائل کے مستقل اور پائیدارحل کےلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر مثبت اقدامات کی ہدایات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے قبائل اور عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے کامیاب کھلی کچہری کے انعقاد اور انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عوام اور قبائل کے ساتھ براہ راست روابط کی یہ روایت برقراررکھی جائے گی تاکہ مسائل و مشکلات کا بروقت آزالہ کیا جاسکے.
کھلی کچہری میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی واللہ کاکڑ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر شیرمحمدترین،عوامی نیشنل پارٹی کے صادق خان کاکڑ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی چئیرمین سید عبدالقہارآغا، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے نصیب اللہ کلیوال کاکڑ، عبیداللہ خواجہ زئی، قبائلی وسیاسی عمائدین اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کیا.
روزنامہ آواز ٹائمز پشین