اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف چکلالہ، راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچ گئے۔ شہداء کے والدین اور اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی۔ شہدا کے والدین کی ایمان افروز گفتگو جہاں اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان کی عکاس تھی وہیں شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی تھی جسے سن وزیراعظم شہباز شریف سمیت ہر فرد آبدیدہ ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کے اہلِخانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے گھر گئے اور شہید کے والدین اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے شہید کے والد کو گلے لگایا اور ان کی ہمت ، حوصلے ، جذبہ اور استقامت کو سراہا۔ شہید کے والدین اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف خود بھی آبدیدہ ہو گئے۔ وزیراعظم نے کیپٹن احمد بدر شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے والدین اور اہلخانہ کو دلاسہ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید ، کیپٹن احمد بدر شہید اور دیگر شہداء نے جرات اور بہادری سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، شہداء نے بہادری اور جرت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا اور خود شہادت کا رتبہ پایا، کیپٹن احمد بدر شہید اور دیگر شہدائ قوم کی دعائوں کے مستحق ہیں، پوری قوم ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائ کے اہلِخانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کیپٹن احمد بدرشہید کے والد کرنل (ر) قاضی بدر الدین کے حوصلے اور اللہ کی رضا پر ان کی استقامت کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کا حوصلہ دیکھ کر سب کو جر?ت اور حوصلہ ملا ہے، کہنا بہت ا?سان لیکن کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ، ان کی استقامت اور صبر دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ اس موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ،اپنے بیٹے کی شہادت سے مجھے نیا حوصلہ ملا ہے، میرے بیٹے نے خود تو شہادت کا رتبہ پایا لیکن لوگوں کی جانیں بچائیں اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اب میں اپنے بیٹے کے نام سے پہچانا جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، میرا بیٹا اللہ کی امانت تھا جو اس نے لے لی ، اپنے بیٹے کی جدائی کا افسوس ضرور ہے لیکن اس کی شہادت پر فخر ہے، میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کے والد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ان کے بیٹے کے نام پر سکول تعمیر کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے ان کی خواہش پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ گئے۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ