اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ میں رب العزت اور اپنی قیادت کا شکر گذار ہوں،پہلی ترجیح پاکستان کی سالمیت اور عوام کے لئے کام کرنا ہے،متحد اپوزیشن کرینگے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی لاقانونیت بجلی وغیرہ کے ایشوز پر بات کرینگے،لاقانونیت سے ملک اور معاشرے نہیں چلتے،چھ ججز کے خط پر حکومت نے پھرتی دکھائی،ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز کے خط پر فل کورٹ بنایا جائے،تمام اسیران رہنماوں کے حق میں آواز اٹھاونگا،جب تک آئین و قانون نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا،فارم 47 کی بیساکھیوں والی حکومت ہے اسے مسترد کرتے ہیں،ہماری 180 سیٹیں تھیں جن کی واپسی کیلئے کوشش کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت مشورہ دینے کے قابل نہیں ہے،یہ حکومت خود کو عقل کل سمجھتی ہے،اس بار بھی جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہوگی،یہ حکومت ریفارمز کا ایجنڈا پورا نہیں کرسکے گی،چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگانے کی پیشکش ہے،سکندر سلطان راجہ اپنا بوریا بستر باندھ رہے ہیں،سکندر سلطان راجہ کو حکومت سے جو چٹ ملتی ہے وہ وہی فیصلہ کرتے ہیں،خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن روکنا قابل مذمت ہے،الیکشن کمیشن نے ہمارے راستے میں ہر رکاوٹ ڈالی لیکن اللہ کی مدد سے ہم جیت گئے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا،فوجی عدالتوں کے فیصلے چیلنج کرینگے،فوجی عدالتوں کے تمام فیصلے اعلی عدالتوں میں ریورس ہونگے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ