اسلام آباد( روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کی پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلداز جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران نگران وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس کاشمار ایک زمانے میں دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا تھا۔پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کے لیے پی آئی اے مینجمنٹ اور ہوا بازی ڈویڑن دن رات کام کریں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائے انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں ں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد ازجلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر, مشیر نگران وزیراعظم براے ہوا بازی ایئر مارشل رٹائرڈ فرحت حسین مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی#/s#
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ