اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں شدید ترین دھاندلی اور پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ،پارٹی کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر مقتدر حلقوں کی جانب سے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کیلئے سیاہ دن قرار دیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف قومی اسمبلی میں استحقاق مجروح کرنے کی تحریک لانے کا اعلان کیا ہے۔سوموار کے روز پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات حکومت کے احتساب کیلئے ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے روز جو کیا گیا اس کی وجہ سے یہ دن جمہوریت کیلئے سیاہ دن اور شرمناک تھا انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات تو ڈکٹیٹرز کے دور میں بھی نہیں ہوئے جو اس حکومت اور الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ گجرات کے دورے کے موقع پر جو حالات دیکھے ہیں اس کی تمام تفصیلات میڈیا کے زریعے عوام تک پہنچ گئی ہیں اور ہم نے بھی الیکشن کمیشن کو تمام حالات سے اگاہ کردیا تھا مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی بدترین صورتحال کے بعد ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ریٹرننگ افسران انتظامیہ کی بجائے عدلیہ سے لئے جائیں تو الیکشن کمیشن نے ایسا کیوں نہیں کیا ہمارا یہ مطالبہ اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تھا انہوں نے کہاکہ ان واقعات کو 24گھنٹے گزر چکے ہیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں جو کہ بہت بڑا سوال ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت دھاندلی کے اس جرم میں برابر کی شریک ہے اور آئی جی پنجاب اس کے ذمہ دار ہیں اس حوالے سے ہم الیکشن کمیشن کے کردار کو دیکھ رہے ہیں اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہاکہ پنجاب میں 21اپریل کے ضمنی انتخابات ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں تھے اور اس پر عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ضائع کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صبح ہی کئی پولنگ سٹیشنوں پر بیلٹ باکسز کو بھر دیا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے پری پول رگنگ کیلئے انٹرنیٹ سروسز معطل کردئیے پنجاب حکومت شفافیت کے برخلاف اندھیرے میں کام کرنے کی عادی ہے انہوںنے کہاکہ باجوڑ میں ریٹرننگ آفیسر نے خفیہ ایجنسی کی جانب سے دھمکیوں ،دبائو اور زدوکوب کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے جبکہ ضمنی انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران اور پریذائیڈنگ افسران نے بھی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے د بائو کیلئے بارے میں بتایا ہے میں تمام خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے وضاحت پیش کریں انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ملک خصوصاً پنجاب میں جنگل کا قانون ہے پولیس ہمارے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ نہایت ظالمانہ سلوک کر رہی ہے مجھے اپوزیشن لیڈر ہونے کے باوجود گجرات میں ہراساں کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس افسران کا موقف ہے کہ ہم پر پنجاب حکومت کا دبائو ہے انہوںنے کہاکہ آئی جی پنجاب اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار ہے اور ہم اس کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کے ساتھ ساتھ قانون کاروائی بھی کریں گے عمر ایوب نے مذید کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں جلسے کریں گے اور اس کا آغاز فیصل آباد سے ہوگا جبکہ 5مئی کو کراچی میں جلسہ ہوگا انہوںنے کہاکہ یہ تحریک ملک میں آئین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گی اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی سرپرستی سے پنجاب حکومت نے جس بے شرمی اور ڈھٹائی سے ضمنی انتخابات میں آئین اور قانون کو توڑا ہے اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ گورنر ہائوس میں پریذائیڈنگ افسران کو رشوت دی گئی اور جنہوں نے انکار کیا ان پر تشدد کیا گیا میرا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت ،آئی جی پنجاب اور الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6،آئین سے غداری اور بغاوت کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے انہوںنے کہاکہ ہم ان انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں الیکشن کمیشن چوروں اور ڈاکووں کے مینڈیٹ کو بچانے کیلئے سرگرم ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے کارکن حکومت کے ہر ظلم اور جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ہمارے کارکنوں نے ہر ظلم برداشت کیا ہے مگر جوابی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ہم آئی جی پنجاب کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق اقدمات اٹھائیں گے انہوںنے کہاکہ ہم کسی کی بھی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے اس سے پہلے بھی ایک وزیر داخلہ کے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے اور موجودہ وزیر داخلہ کا بھی کریں گے انہوںنے کہاکہ حکومت میں کچے کے ڈاکووں کے سر پرست موجود ہیں جو خود ہی اغوائیگی میں سہولت کاری کرکے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم