پی ٹی آئی کا عید کے بعد پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان

راولپنڈی: پی ٹی آئی نے عید کے بعد پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ۔ مینڈیٹ کے تحفظ کی جنگ عدالتوں اور سڑکوں پر لڑیں گے ۔ بشری بی بی عمران کی طاقت ہیں انکا جلد شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کرنے جارہی ہے ۔ ججز خط کے معاملے پر فوری کمیشن بنا یا جائے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا قیدی نمبر آٹھ سو چار سے تفصیلی ملاقات ہوئی بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ مینڈیٹ چرانے کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا ججز کے خطوط پر کمیشن بنا یا جائے ۔ اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے ججز کو دباو میں لایا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا آٹھ فروری کے بعد ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو اقتدار سونپ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ لوگ مسلط رئیں گے ملک بحران سے نہیں نکل سکے گا ہم مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہیں انکے ساتھ کھڑی رئیں گی۔ ا نکی سلو پوائزننگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی ٹیم جلد بشری بی بی کا معائنہ کر کے حقائق سامنے لائے گی ۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا عید کے بعد بھر پور طریقے سے تحریک سے تحریک چلائیں گے ۔ پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا چھ جماعتی اجلاس عید کے بعد کوئٹہ میں ہو گا ، سب سے پہلا جلسہ پشین میں ہو گا ۔ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ مینڈیٹ کے لئے عدالتوں اور سڑکوں پر جنگ لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا فارم پینتالیس اور سینتالیس میں فرق کرنا ہوگا ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ملک مزید مسائل سے دوچار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو افراتفریح سے بچانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں