اسلام آباد:سینئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو،ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملیکی بینیفشری پی ٹی آئی ہے۔ سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملے کی بینیفشری تو پی ٹی آئی ہے اور معاملات کو بگاڑنا پی ٹی آئی کے حق میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تو کوئی کیس عدالتوں میں نہیں، ہمیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف بھی ملا، ہم نے کیوں ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے ہیں ؟سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خطوط والا معاملہ بنیادی طورپرعدلیہ کی آزادی کا مسئلہ ہے ، عدلیہ کو بیٹھ کر اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے، اگر عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے تو بے شک ان کو بھی بلا لیں۔انہوں نے کہا کہ معزز جج صاحبان کو چاہیے تھا کہ جب ایسا ہوا تو اسی وقت ایگزیکٹو کو کہتے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ اس وقت تک مخل نہیں ہوسکتی جب تک اندر سے لوگ ملے ہوئے نہ ہوں۔رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہو گا ،حکومت کو سیاسی استحکام کی کوشش کرنی چاہیے اور وہ کرے گی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ