پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ انھیں یہ نوٹس بیرسٹر گوہر کے خلا ف دئیے گئے بیان پر دیا گیا ہے ۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناو کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدائت کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں