پی پی وفاقی حکومت میں شمولیت پر آمادہ،8وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ، پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت میں شمولیت اختیار کریگی اور وزارتوں کا حلف اٹھایا جائیگا جب کہ دوسرے مرحلے میں پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو وزیر مملکت بنایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں 8وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شپ کی آفر کر دی ہے اور اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء روبینہ خالدکو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کو 2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں