چمن میں دھرنے پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ نے چمن پرلت (دھرنے) پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ چمن کے ساتھ ماہ سے جاری پرامن دھرنے کو تشدد کی راہ پر ڈالنے کی کوشش جب ناکام ہوئی تو اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے مظاہرین شہید وزخمی کیا گیا،دھرنے کو پرامن انداز میں چلانے پر لغڑی اتحاد ، تاجروں اور قبائلی مشران وعلماء کرام کا کردار قابل تحسین رہا ہے، حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ چمن پرلت کے مطالبات کو تسلیم نہ کرکے ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا،جمعیت علماء اسلام پاکستان اس سلسلے میں روز اول سے چمن کے غریب عوام تاجروں اور لغڑی اتحاد کے پشت پر کھڑی ہے،تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، مسائل کو تشدد اور طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ملک کو تباہی کی جانب گامزن کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں