چیف الیکشن کمشنر کو ٹاسک دیا گیا کہ پی ٹی آئی کی 20 سیٹیں مسلم لیگ ن کو دیں،اسد قیصر

اسلام آباد :سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو ٹاسک دیا گیا کہ پی ٹی آئی کی 20 سیٹیں مسلم لیگ ن کو دیں ۔ بدلے میں انھیں کینیڈا میں سفیر بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سے پو چھتا ہوں کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے ۔ اس قسم کی حرکت کرو گے تو ہم مزاحمت کی سیاست کریں گے۔ دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی کی بیس نشستیں ن لیگ کو دینے کا ٹاسک د ئیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس خدمت کے بدلے چیف الیکشن کمشنر سے انھیں کنینڈا میں سفیر بنانے کا وعد ہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں کوئی انسانیت ہے ۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوے کہا کہ اگر تم اس قسم کی حرکات کرو گے تو ہم مزاحمت کی سیاست کریں گے۔ ہم اگر صرف 10 ایم این اے بھی ہوئے تو بھی جدوجہد کریں گے۔ یہ ان کے باپ کا ملک نہیں یہ آئین کے تحت ملک چلے گا۔ ہوش کے ناخن لیں اس ملک کو بنانا ری پبلک نہ بنائیں۔ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ہم سے اگر لڑنا چاہتے ہو تو ہم ہر حد تک جائیں گے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری بلال نے کہا کہ میں ایم این اے کا الیکشن فارم 45 کے مطابق جیتا ہوں۔ فارم 47 سے بھی آگے دھاندلی کا نیا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ ری کاونٹنگ میں مجھے کوئی آر او کی جانب سے نوٹس نہیں دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے وہاں سے بیگز لیے گئے۔ میں وہاں موجود ہی نہیں ہوں امیدوار کی غیر موجودگی میں ری کاونٹنگ کیسے ہو سکتی ہے انہوں نے کہا مجھے عوام نے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹوں کی عوام نے امانت دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب کے مختلف حلقوں میں دھاندلی کی گئی جو ظلم و زیادتی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ بہت سے امیدوار ٹربیونلز میں جا رہے ہیں ۔ امیدواروں کو خوار کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے مینڈیٹ چوری کی بدترین مثال پیدا ہوئی اراکین کو حلف اٹھانے کے باوجود گھر بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا چوری کے ووٹوں سے کبھی عزت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں