ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر نامعلوم افراد نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا

ڈیرہ اللہ یار (روزنامہ آواز ٹائمز)ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر نامعلوم افراد نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل، رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود شاہی چوکی میں نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان طالب لہڑی کا گلا کاٹ دیا، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق شہداد کوٹ سندھ کے علاقے قبو سعید خان کا رہائشی 25 سالہ نوجوان طالب لہڑی کوئٹہ جانے کے لیے ایک روز قبل شاہی چوکی ڈیرہ اللہ یار میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے پاس پہنچا تھا، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر سے نوجوان گہری نیند سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے نوجوان کا گلا کاٹ دیا اور چہرے پر بھی چھریوں سے وار کیے، جمعرات کی صبح نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر زخمی نوجوان کے بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نا ہی ملزمان کا پتہ چل سکا، ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں