ڈیرہ بگٹی،لوٹی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا

ڈیرہ بگٹی(روزنامہ آواز ٹائمز)نواحی علاقے بیہہ لوٹی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے بیہہ لوٹی میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکا ہوا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت ساجد ولد حسن علی قوم شمبانی بگٹی کے نام سے کی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جان بحق شخص کی میت اٹھاکر لواحقین کے حوالے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں