کراچی، پولیس کا بڑے پیمانے پر گٹکاماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

کراچی (بیوروچیف/مجیب اللہ اچکزئی) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر کامیاب چھاپہ، ملزمان گرفتار

ملزمان گلش معمار سیکٹر x میں مکان بنگلہ کے اندر قائم فیکٹری میں گٹکا ماوا تیار کرتے تھے

ایس ایچ او گلشن معمار نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران 05 ملزمان کو گرفتار کیا

فیکٹری سے 07 مکسچر مشین، پیکنگ مشین، کٹر مشین، 92 بورے چھالیہ، بھاری تعداد میں راجہ جانی تمباکو، رتنہ، چونا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر مال مٹیریل اور پیکنگ و دیگر سازوسامان برآمد

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے، گٹکا فیکٹری کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں

گٹکا فیکٹری کی آپریشنل ہونے میں اگر کوئی پولیس افسر اہلکار ملوث پایا جاتا ہے اس کے خلاف سخت محمکہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گرفتار ملزمان میں مجیب اللّٰہ ولد زلاور، فیاض ولد صدیق، محمد عمیر ولد عبداللّٰہ، محمد حفیظ ولد حنیف اور محمد عدنان ولد محمد ارسلان شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں