کراچی:ایم کیو ایم رہنمافیصل سبزواری نے کہا ہے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو حکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں، وزیرداخلہ مذاق نہ اڑائیں، اتنی ٹارگٹ کلنگ کسی اور جگہ ہوتی توآپریشن کامطالبہ کیاجاتا۔سندھ اسمبلی آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے ۔3ماہ کے دوارن 50 بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔ کراچی کے نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھے مارا جارہا ہے، اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں۔پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیوایم پر لگا دیا جاتا تھا، لیکن اب وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کرائم اتنا نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں پہلے لوگوں کو لوٹا جاتا تھا اب قتل بھی کیا جانے لگا ہے ،یہ شہر ایک اور آپریشن کا متقاضی ہے۔ہم ایشوز پر سیاست کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کا 16 واں سال شروع ہوچکا ہے، جن کوآپ نے اے ایس آئی بھرتی کیاوہ ڈی ایس پی بن چکے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ بتائیں میئرکراچی کتنے با اختیار ہیں، کچھ باتیں میڈیا ٹکرز کی حد تک ٹھیک ہیں، بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ توقع رکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا میرے نام کا بھرم رکھیں گے، وہ ایم کیوایم کاحمایت کرنے پرشکریہ بھی اداکریں گے۔سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے پاس سینیٹ کی ایک نشست کیلئے ووٹ پورے ہیں، فیصل واوڈا آزاد امیدوار ہیں، ایم کیوایم و پی پی ارکان ووٹ دیں گے، امید ہے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔سندھ سے جنرل نشستوں پر 11 اور خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ