کرم (چیف کرائم رپورٹر/عبدالصمد) مسافر قافلے پر حملہ، بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید، کئی زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بگن لوئر کرم میں مسافر قافلے پر حملے میں 33 افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پارہ چنار سے ایف سی کی نگرانی میں جانے والا قافلہ پر 12 بجے لوئر کرم اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید ہوگئے اور کئی دیگر زخمیوں کے حالات خطرے میں بتائے جارہے ہیں۔ روزنامہ آواز ٹائمز کے مطابق کہ قافلہ کئی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں پر مشتمل تھا، جو پارہ چنار سے پشاور جار رہا تھا اور واقعے میں شہید اکثریت کا تعلق اہل تشیع مسلک سے ہیں لیکن چار کے قریب مقامی سنی مسافر بھی واقعے میں شہید ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کل بگن لوئر کرم میں مقامی قبائل نے بدامنی کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں سرکار سے علاقے میں مخدوش صورتحال بہتر کرنا کا مطالبہ کیا تھا۔
روزنامہ آواز ٹائمز کرم