کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے  عالمی یوم انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن  ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے  آج ہمیں درپیش دیگر چیلنجز کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے ناسور کا بھی سامنا ہے جس کے نقصانات معاشرے کو اس وقت تباہ کردیتے ہیں جب سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے مختص فنڈز بددیانتی کی نظر ہوجائیں۔ بدعنوانی ایک ایسا ناسور ہے جو پائیدار ترقی، فلاحی ریاست، خوشحال معاشرے اور معاشی ترقی کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ وہ دیمک ہے جو ملک وقوم کی بنیادوں کو صرف کھوکھلا ہی نہیں کرتی بلکہ دنیا میں عزت ووقار سے جینے کا حق بھی چھین لیتی ہے، کسی بھی حکومت کی کامیابی کا انحصار اس کے شفاف اداروں پر ہے جہاں ایسے افراد ہوں جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کررہے ہوں، جب معاشرے میں لوگ خودغرض ہوکر ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیں تو کرپشن یقینی ہوجاتی ہے جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلتی ہے، بدعنوانی کے خلاف عوام میں شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ میرٹ کو یقینی بناکر حقدار کو اس کا جائز حق دیا جاسکتا ہے، ہمیں بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، اچھے کاموں پر صلہ اور برے کاموں پر سزا کی حکمت عملی اپنانی ہوگی جس سے معاشرے میں بدعنوانی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور عوام کی اپنے حقوق وفرائض سے آگاہی بھی ضروری ہے، بدعنوانی کے خاتمے میں نوجوان نسل بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے جو جر?ت سے کام لیتے ہوئے بدعنوانی کی نشاندہی کرے اور بدعنوانی سے انکار کرے، کرپشن نے سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہےعوام کے سرمائے کا تحفظ اور اس کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہماری قومی اور آئینی  ذمہ داری بھی ہے گڈگورننس کا قیام اور بدعنوانی کا خاتمہ ہماری حکومت کے سب سے اہم مقاصد ہیں کیونکہ اس کے بغیر تعمیروترقی ممکن نہیں ہے، ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ان اداروں کو مضبوط کررہے ہیں جو بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قائم کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ انسداد بدعنوانی اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے،  بلوچستان حکومت نیب کی کاوشوں میں ہمیشہ معاون رہی ہے،  وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور نیب کے مابین کرپشن کی عفریت کو ختم کرنے کے لئے موجود مفاہمتی یادداشت پر نگران صوبائی حکومت بھرپور انداز سے عملدرآمد کریگی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن ختم ہوگی تو ادارے مضبوط ہوں گے اور ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی، یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ نیب اس حوالے سے شعور وبیداری پیدا کرنے اور خاص طور سے نئی نسل کو آگہی فراہم کرنے کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے۔ بلوچستان حکومت کے دستیاب وسائل  کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جو عوام کی ترقی وخوشحالی پر ہی خرچ کیا جانا چاہیئے آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب مل کر بدعنوان عناصر کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں معاشرے میں تنہا کردیں گے اس طرح ہم معاشرے کی اجتماعی قوت کو بروئے کار لاکر بدعنوانی کا راستہ روک سکتے ہیں کرپشن کے تدارک کے لیے نگران صوبائی حکومت پرعزم ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کو موثر بنائیں گے 

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد /رسٹی رپوٹر روحان شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں