کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباؤ ڈال سکے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست کے بارے میں قائم ہونے والے عدالتی کمیشن کے باعث بہت سے سہولت کار پکڑے اور مارے بھی گئے قانون سے بالاتر کوئی نہیں بلوچستان ہائی کورٹ میں اپنے اعزاز میں دی جاے والی الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کا کہنا تھا وکلاء بار کے معاملات کیلئے میرے پاس آتے تھے کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباؤ ڈال سکے ایک وکیل نے خطاب میں کہا کہ دباؤ ہوتا ہے یہ سب جھوٹ ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر ہائیکورٹ کے ججز نے بہت بولڈ ہوکر کام کیے ایف سی کرنل فوجی افسران وردی میں ہمارے سامنے پیش ہوئے میری عدالت میں تربت کے لاپتہ افراد کا مسئلہ سامنے آیا تو وہ بازیاب ہوگئے میں نے عدالت میں بھی کہا ہے کہ آئین سے کوئی افسر بالاتر نہیں وکیل قانون سے بالاتر نہیں ہوتا ایسا نہیں ہے کہ کوئی وکیل کچھ بھی کریں اس کیخلاف کارروائی نہ ہو ایسا ممکن نہیں 8 اگست میں میرے وکیل بچے اور میرے دوست شہید ہوئے 8 اگست کے شہداء کو آج بھی کورٹ آتے جاتے محسوس کرتاہوں سانحہ 8 اگست بارے کمیشن کے ذریعے بہت سے سہولت کار پکڑے اور مارے بھی گئے سانحہ 8اگست پر کوئی سیاست کرتاہے تو کرتا رہے ہم نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں