اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کی ملاقات،کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں کشمیر ی پاکستان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں،نگران حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں اس وقت عوام بہت مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کو وفاقی حکومت سے امیدیں ہیں، امید ہے نگران حکومت بھی ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی،وزارت داخلہ میں کشمیری عوام کے جو معاملات ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی،کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کو حل کریں گے،عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو بہت جلد دور کریں گے،سرفرازبگٹی ان کا کہنا تھا عوام کے اور کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ ہیں مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو اوور سیز کشمیریوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے آگاہ کیا،بیرون ملک کشمیریوں کے مسائل حل طلب ہیں ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،نگران وفاقی وزیر نے طاہر کھوکھر کو یقین دلایا کہ اوور سیز کشمیریوں کے مسائل کو حل کریں گے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی،اوور سیز کشمیری کشمیر کے سفیر ہیں،اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اوور سیز کشمیری ملکی ترقی خوشخالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑ سکتے ہیں،ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے کشمیری ہمارے بھائی ہیں،ملکی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے،ہم سے عوام کے لیئے جتنا ہو سکتا ہے ہم عوام کو ریلیف کے لیئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ان مشکلات سے نکالا جا سکے،طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا اوورسیز کشمیریوں اور کشمیری عوام کے مسائل کو حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا،طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہم سب مل کر کردار ادا کریں اور مل کر اس کو ان مشکلات سے نکالیں اور پھر سے ترقی کی راہ پر ڈالیں ہم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم