اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آئین و قانون میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے تحت انتخابات کو کالعدم قرار دیا جا سکے،پاکستان کی آئینی و جمہوری تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے،مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ انتخابات سے متعلق درخواست کو سنے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیٹ چوری ہونے دیا جاتا ہے تو پاکستان میں جمہوریت کا مستقل ہے نہ منصفانہ انتخابات کبھی ہوسکیں گے،دن دیہاڑے مینڈیٹ چوری ہو اہے،مانسہرہ سے نواز شریف ہارے ہیں، انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر رکھی ہے،نواز شریف مزید بیلٹ پیپر چھپوا رہے ہیں تاکہ بکسوں میں ڈال کر اپنے آپ کو جتوا سکیں، شیر افضل مروت نے کہا ہے میرے گھر میں چار گاڑیوں میں نقاب پوش داخل ہوئے، کچھ نے سی ٹی ڈی کی وردیاں پہن رکھی تھیں،یہ انٹیلیجنس ایجنسیوں اور اسلام آباد پولیس کا جوائنٹ آپریشن تھا، انہوں نے کہا سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیوں آئے تھے، کیونکہ احتجاج پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی، پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، لیپ ٹاپ بھی لے گئے، میرے ملازم کو اغوا کیا ہے وہ ابھی تک واپس نہیں آیا، رہنما تحریک انصاف نے کہا میرے گھر کے شیشے، دروازے توڑے، یہ لا قانونیت ہے، آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی تینوں میرے ملزم ہیں، ذہنی مریض کمشنر نہیں، ن لیگ والے ہیں جو پاگل پن کی انتہا کو چھو رہے ہیں، نواز شریف اپنی لاہور کی نشست ہار چکے ہیں، مریم نواز اپنی صوبائی نشست ہار چکی ہیں، شرم نہیں آتی، شہباز شریف 17 حلقوں کیساتھ وزیر اعظم بننے چلے ہیں، انہوں نے کہا فارم 45، بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے چند حلقے جیتے، باقی سب پی ٹی آئی کے حلقے ہیں، کمشنر راولپنڈی نے ٹھیک کہا کہ اس نے پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، ہم آج اس پر اجلاس کریں گے اور مریم اورنگزیب کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کریں گے
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ