کوئٹہ، بچوں کے لاپتہ ہونے اور اغواء میں اضافہ، اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے ہیں، رپورٹ آگئی

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بچوں کے لاپتہ ہونے اور اغواء میں اضافہ، اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے ہیں، رپورٹ آگئی تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اغواء کا ایک مشہور کیس مصور خان کا کیس سامنے آیا ہے جبکہ مزید لاپتہ بچوں کے معاملے میں اغواء ہونے کی ثبوت اب تک نہیں ملے ہیں۔

گزشتہ 7 دنوں میں ایک درجن کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں، یہ کیسز صرف کوئٹہ، پشین اور چمن میں سامنے آئے ہیں جبکہ باقی 33 اضلاع میں اس طرح کی کیسز اس کے علاوہ ہے۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں ضروری اور بہتر اقدامات کرنے چاہیے، گداگری سے وابسطہ افراد کا تعلق بھی ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ سامنے آیا ہے، صوبائی کے متعلقہ اداروں کو بہتر کارکردگی سے ہی یہ مسئلہ حل اور بہتر ہوسکتا ہے۔

روزنامہ آواز ٹائمز اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور انفارمیشن جمع کررہی ہے جو جلد عوام کے ساتھ شئیر کردی جائیگی۔

روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں