کوئٹہ، خدائیداد روڈ پر بینک سے 25 لاکھ روپے نقدی نکالنے والے کو لوٹ لیا گیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالجلیل)خدائیداد روڈ پر بینک سے 25 لاکھ روپے نقدی نکالنے والے کو لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق خدائیداد روڈ پربینک سے کیش لیکر جانے والے شہری کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا شہری بینک سے 25 لاکھ روپے کیش لیکر موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسکا راستہ روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور با آسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی۔

روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں