کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کشمیر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام قادر ولد شربت خان کو قتل کردیا۔لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے دوواقعات میں پولیس اہلکار سمیت2افراد قتل کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں