کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی، ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گرینڈ الائنس

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کو ملازمین کی کوئی فکر نہیں ہے ملازمین کی تنخواہیں پنشنز اور عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر حکام کو اس سےکوئی سروکار نہیں ہے وہ صرف اپنے مفادات کیلئے سرگرم ہیں ان خیالات کا اظہار گرینڈ الائنس کے صدر اور کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کارپوریشن کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور کئی ملازمین فوت بھی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کروڑوں روپے کے ٹینڈر ہورہے ہیں مگر تنخواہیں تاحال نہیں ہیں۔ بیان میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ صورتحال کا نوٹس لیکر ملازمین کو انکا حق دلائیں۔
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں