کچھی کے علاقے کرتہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کرتہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روزکرتہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی ٹیوب ویل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد وسیم خان اور عبدالمالک جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں