گوادر میں دو سے تین دنوں میں حالات پر قابو پا لیا جائیگا،جان اچکزئی

کوئٹہ :نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارش سے متاثرہ شہر گوادر، جیونی اور گردونواح کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک آرمی، پاک نیوی، لیویز این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، جی ڈی اے، لوکل انتظامہ نکاسی آب کے سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔ آبادی والے علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مشینری کی کمی کا سامنہ ضرور ہے جس پر متعلقہ حکام سے موثر پمپس اور سکشن مشینری کے بارے میں کہا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو نکاسی آپ کی مشینری بھی فراہم کی ہیں۔ پاک آرمی کے جوان متاثرہ علاقوں میں خوراک، راشن کے پیکٹ اور میڈیسن پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹرز اور انجنئر کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہتے ہوئے موثر حکمت عملی سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود شہری آبادی سے ترجیحی بنیادوں پر پانی نکالا جا رہا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ خوراک کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جوان راشن کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مؤثر ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں آنشا اللہ دو سے تین دنوں میں حالات پر قابو پا لیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مذید کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق گوادر شہر سے منقطع چھ رابطہ سڑکوں میں سے دو کو بحال کر دیا گیا ہے، 300 کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ جیونی میں 80 کے قریب کشتیوں کو بھی پہنچا ہے۔ گوادر کو اب تک آفت زدہ قرار نہیں دیا گیا ہے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ گوادر شہر میں سات بجلی کے فیڈرز بھی بحال کیے جا چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں