اسلام آباد:ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شہدا ء ہمارے ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعِ وطن کے فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہدا کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا کر ان کی بیحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ افواج اور اس کے شہدا پر حملے نوازشریف، اس کی بیٹی اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا تاہم مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر انہیں ایوان میں پہنچایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اندر سے شہدا کی حرمت و حیثیت پر حملے خود ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں۔ غاصبِ اعظم اپنے وزیروں کو نکیل ڈالے اور شہدا کو اپنی سیاست کا ایندھن بناکر ان کے اہلِ خانہ اور قوم کے جذبات مجروح کرنے والوں سے باز پرس کرے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ