اسلام آباد:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ،اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 23 مارچ تصورِ پاکستان کا امین اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے حصول و قیام کے عہد کا دن ہے، اس مبارک دن کے موقع پر غلام ہندوستان کے مسلمانوں نے اقبال کے فلسفہ خودی اور خودمختاری سے روشنی پاتے ہوئے جناب قائدِ اعظم کی قیادت میں ایک آزاد مملکت کے حصول کا عہد باندھا،بانیانِ پاکستان کے آزاد مملکت کے حصول کا ہدف مسلمانانِ ہند کیلئے قانون کی حکمرانی، مساوات، عدل و انصاف اور جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ریاست کے قیام سے مزین تھا،یومِ پاکستان کے روز آج پاکستان کو بانیانِ پاکستان کے تصورات و فرامین کی روشنی میں دستور و قانون اور فلاح و ترقی سے آراستہ ایک جمہوری ریاست کی صورت میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ہمارا عہد ہے کہ غلامی کی کسی صورت کو قبول کریں گے نہ دستور کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور قوم کی حقیقی آزادی سے کم کسی شے پر مطمئن ہوں گے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم