اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں آئینی حق ہے،ہماری سیٹیں چھین کر بانٹی گئیں تو پھر سپریم کورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی کو آئین کے مطابق حصہ دینا بنتاہے،الیکشن کمیشن کسی صورت آئین میں ترمیم نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد بیرسٹر گوہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔دونوں طرف سے بحث ختم ہوگئی ہے۔سنی اتحاد کونسل نے خط سیکشن 206کے جواب میں الیکشن کمیشن کوخط لکھا تھا۔خط میں یہ کہیں نہیں لکھا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں چاہیں۔سنی اتحاد کے لکھے گئے خط سے اس کیس کا کوئی تعلق نہیں۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق باقی پارٹیوں کو ان کا حصہ مل چکا ہے۔سیاسی نظام میں مخصوص نشستیں میرٹ پر تقسیم کی جاتی ہیں۔الیکشن کمیشن کو عوامی نمائندوں کا احساس کرنا ہوگا۔الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیا ہوا ہے اس کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بہترین دلائل دئیے ہیں۔اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک سارے ممبران موجود نہ ہوں۔الیکشن کمیشن آج ہی فیصلہ کردے تاکہ ہمیں ہماری سیٹیں مل جائیںاور اسمبلی مکمل ہو۔بیرسٹر علی ظفر نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دینی تو دوسری جماعتوں کو بھی نہ دی جائیں۔ن لیگ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کا حصہ لینے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔سیاسی جماعتیں کسی اور کے حصے پر غبن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔کسی بھی جماعت کو جوائن کیا جاسکتا ہے آئین میں کوئی قدغن نہیں۔بحث کی گئی کہ سنی اتحاد نے پارلیمنٹ میں کوئی بھی سیٹ نہیں جیتی ہے۔امید ہے الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریگا۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم