اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ان کی پارٹی کے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی کے 9 مئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحریک انصاف سے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے ۔ہمارے ہاں ایک سوال ہے کہ پی ٹی آئی ایک پیج پر کیوں نہیں ہے ۔الیکشن نتائج پر نواز شریف خود مجھ سے زیادہ پریشان ہیں، وہ میرے دوست اور بڑے بھائی ہیں اس لیے مجھے بخوبی پتہ ہے کہ ن لیگی قائد پریشان ہیں۔وہ ن لیگ سے دوستی رکھنا چاہتے تھے، ن لیگ انہیں حکومت میں آنے کا کہہ رہی تھی۔ لیکن میں چاہتا تھا کہ ن لیگ بھی اپوزیشن میں آکر بیٹھے اور حکومت پی ٹی آئی کو دے دی جائے۔ 9مئی کے واقعے پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملے کا پوری قوم نے نوٹس لیا تھا ۔کوئی ہمیں راستے میں چھوڑتا ہے تو یہ ان کا رویہ ہے ۔انہوں نے کہا ہمارے پاس ہتھیار عوام ہی ہے ۔تحریک عدم اعتماد کے لئے فضا اور ماحول کس نے بنایا ۔میں کہا تھا کہ اسمبلی میں حلف نہ اٹھائیں ، سب نے اٹھا لیا ہم نے بھی اٹھا لیا ۔ہمارے 9مئی کے ملین مارچ کا 9مئی سے کوئی تعلق نہیں ۔پشاور کے بعد ملک گیر لائحہ عمل بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وفود آئے تو ہم نے ویلکم کیا ۔انہوں نے کہاتحریک انصاف اور ہمارے درمیان پہاڑ تھے ۔اسٹیبلشمنٹ اپنے امیدوار کھڑے کرتی ہے ۔ماضی میں پتہ ہی نہیں تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہوتا ہے ۔ہم نے شخصی طور پر کسی کی توہین نہیں کی نہ آیندہ کریں گے ۔انہوں نے کہا عوام کی رائے کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو عوام کو ہی احتساب کرنا ہے ۔انہوں نے کہا میں رازوں کا بڑا خیال رکھتا ہوں ،احترام کرتا ہوں ۔وہ پولنگ اسٹیشن تبدیل کئے گئے جہاں ہماری اکثریت تھی۔1993 میں مجھ پر شرافت سے گرے الزامات لگائے گئے ۔انہوں نے کہا ہم اور مسلم لیگ ن دوست رہنا چاہتے ہیں۔ میں نے مسلم لیگ ن کو کہا اپوزیشن میں آو اقتدار پی ٹی آئی کو دو ۔انہوں نے کہا نواز شریف کو تجویز پر غور کرنا چاہیے وہ مجھ سے زیادہ پریشان ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ دنیا نے دیکھ لیا ہے ، پشاور میں بھی بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں ہم نے بہت بڑااجتماع کیا تھا۔ کشمیرہائی وے اورمیدان بھرے ہوئے تھے۔ جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک صرف جلسوں کانام نہیں، ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی ہے، جے یوآئی پورے ملک میں عوام کولیڈ کریگی، ہم ہی ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم