ہمیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، جان اچکزئی

کوئٹہ:دور حاضر کے کمیونیکیشن ریولوشن کے دور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک نئی اور انتہائی متاثر کن ڈویلپمنٹ ہے۔ وقت کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نئے رجحانات جنم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کے دورے کے دوران کیا۔ سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نور کھیتران نے محکمہ میں ان کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے آفسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کریں۔شعبہ تعلقات عامہ میں کام کرنے والے آفیسران و عملے کی محنت، لگن اور ذمہ دارانہ صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان نے حکومتی اقدامات کی بر وقت تشہیر کو یقینی بنایا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے محکمہ کے آفیسران و اسٹاف کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کی تقسیم بھی کی نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نور کھیتران کے موثر و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے شعبہ تعلقات عامہ میں سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نور کھیتران کی قیادت میں مزید بہتری آئے گی۔ ہر گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ شعبہ تعلقات عامہ کی اہمیت و افادیت میں اِضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے مسرت محسوس کی۔جان اچکزئی نے سوشل میڈیا سیل کے بہترین کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انتہائی محنت اور جانفشانی سے سوشل میڈیا ٹیم نے کام کیا۔ ہمیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی کیونکہ بلوچستان ہمارا ہے اور ہم ہی نے اسے سنوارنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں