ہم سب کو مل کر بلوچستان کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے متحدہوکر توانا آواز بلند کرنی چاہیے،سرداراخترجان مینگل

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ان تمام افراد کو میں دعوت دیتا ہوں جنہوں نے ابھی تک اپنی منزل کا تہیہ نہیں کر رکھا ہے آئے ہم سب بلوچستان کے حقوق کیلئے متحدہوکر توانا آواز بنیں سید احسان شاہ اور اس کے دوستوں کو بی این پی میں اپنی پارٹی کو ضم کر نے پر مبارکبا د پیش کرتا ہوں امید ہے کہ وہ بلوچستان کے حقوق کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اگر کوئی قیادت کرنا چاہتا ہے تو میں بحیثیت کارکن ان کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان،چیئر مین آصف اور د یگر دوستوں کی جانب سے اپنے پارٹی کو بی این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ،اختر حسین لانگو،حمل کلمتی،غلام نبی مری،موسیٰ بلوچ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ جس طرح سید احسان شاہ اور اس کے دوستوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ان دوستوں کیلئے بھی سید احسان شاہ اور اس کے دوستون کی شمولیت ایک دعوت ہے جو ابھی تک اپنی منزل کیلئے تلاش کی فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں وہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر صوبے کے عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ہمارے ساتھ ملکر جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو روز اول سے عوام کے حقوق ساحل وسائل کیلئے آئین کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں ایک ایسے پارٹی کا حصہ بننا چاہیے جو صوبے کے عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد جررہی ہو میں 1992سے سیاسی جدوجہد کررہا ہوں میں سینیٹر بھی رہ چکا ہوں،رکن اسمبلی اسمبلی،حکومت اور اپوزیشن کا بھی حصہ رہا ہوں طویل مذاکرات اور سوچ بچھار کے بعد ہم اور ہمارے دوستوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم بلو چستان نیشنل پارٹی میں اپنی پا رٹی کو ضم کر کے اس کاروان کا حصہ بنیں گے جو پارلیمنٹ میں ایک موثر قوت کے طور پر کام کررہی ہے کیونکہ اس وقت بلوچوں کی آبادی مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہیں میں ان تمام کو بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے کا دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں صوبے کی حقوق کیلئے موثر آواز بنیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہو بلوچستان کے ساحل و سائل کی بات ہو صوبے کی حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں بھر پور طور پر آواز اٹھائی ہے اس سے قبل چیئر مین آصف بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے بالآخر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستان نیشنل پا رٹی کو بلو چستان نیشنل پارٹی میں ضم کریں تاکہ صوبے کے حقوق کیلئے بھر پور طور پر آواز اٹھائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں