کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہر میں موجود ڈیڑھ لاکھ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا استعمال بروئے کار لارہے ہیں جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے پڑا ہوا کچرا اور گندے نالوں کی بندش کی وجہ سے اربن فلڈ تباہی کا باعث بن سکتا ہے اس لئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دیکر 2 ماہ میں صفائی کو یقینی بناتے ہوئے کچرا ٹھکانے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ہیوی مشینری کے افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر، رکن صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرز فیصل طارق، عطاء اللہ مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیںمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کا استعداد کار نہیں تھااس لئے جدید بھاری مشینری فراہم کی گئی ہے کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا جس طرح کوئٹہ کے کلی اسماعیل، کچلاک وغیرہ سے گزشتہ 10 سے 15 سالوں کے دوران کچہرہ نہیں اٹھایا گیا ہم شہر کو صاف کریں گے شہریوں نے بھی صفائی مہم میں ساتھ دینا ہوگا کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ اپنے وزیر اعلی کو دیکھیں گے کام کرنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی یہ کوئی بات نہیں کہ آپ تنخواہوں کے لیے احتجاج کریں لیکن ڈیوٹی نہ کریں۔ ملازمین اپنی ڈیوٹی مستقل کریں ہم تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی تو معلوم ہوا کہ شہر میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا پڑا ہوا ہے اور میں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دیکر 2 ماہ میں کچرہ اٹھانے اور شہر کو صاف بنانے کا ٹاسک دیا ہے تو معلوم کہ کارپوریشن کے پاس کتنا کچرہ اٹھانے کا استعداد کار نہیں اور نہ ہی مشینری ہے اور کارپوریشن کے پاس روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والا 11سو میٹرک ٹن کچرہ اٹھانے کی صلاحیت نہیں کارپوریشن 600 سے 700 ٹن کچرہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لئے ہم نے پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کو شہر کی صفائی ستھرائی اور نالوں میں موجود گندگی کو نکالنے کے لئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج اس کا افتتاح کیا اور یہ ہیوی مشینری صفائی کے لئے شہر میں کام کررہی ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ